گاجرکا روزانہ استعمال آنکھوں کے لئے بہت مفیدہے،حکیم میاں لیاقت احمدعلی

منگل 25 فروری 2020 15:57

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء)طبی ماہرین نے کئی سالوں کی تحقیق کے بعد اس بات کا دعویٰ کیاہے کہ گاجر کا استعمال نہ صرف کینسر کی گٹھلیاں بننے کے عمل کو روکتاہے بلکہ اس کا مسلسل استعمال سرطان کے موذی مرض پرقابوپانے میں بھی ممدومعاون ثابت ہواہے۔ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت‘فزیشن آف ہربل میڈیسن قصورحکیم میاں لیاقت احمدعلی نے’’اے پی پی‘ ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گاجر کے جوس میں وٹامن اے کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہوتاہے جو نہ صرف پیٹ کے کیڑے کوختم کرنے کے لئے مفیدہوتاہے بلکہ اس کے مسلسل استعمال سے استسقاء کے مرض سے بھی چھٹکارا مل جاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ گاجرکا روزانہ استعمال آنکھوں کے لئے بہت مفیدہے اور گاجرکے استعمال کرنے سے خون میں اضافہ ہوتاہے اس لئے ہمیں چاہئیے کہ گاجرکو اپنے روزمرہ کے معمول میں شامل کریںتاکہ گاجرکی افادیت سے بھرپورفائدہ اٹھایاجاسکے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں