ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیرحسین چیمہ کی زیر صدارت پاپولیشن ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس

بہبودِ آبادی کے پروگراموں کو گھر گھر پہنچانے کیلئے خصوصی سیمینارز کا انعقاد کیاجائے ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ

منگل 22 جون 2021 15:56

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیر حسین چیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا ماہانہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری اسرار احمد انجم سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر اسرار احمد انجم نے اجلاس کو محکمہ کی ماہانہ کارکردگی ‘فیملی پلاننگ سے آگاہی کیلئے جاری مختلف پروگرامز کے انعقاد بارے تفصیل سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بہبودِ آبادی پروگرام کی کامیابی کیلئے منظم آگاہی مہم کا دائرہ دیہاتوں کیساتھ ساتھ دور دراز علاقوں تک وسیع کیا جا رہا ہے، بہبودِ آبادی کے پروگراموں کو گھر گھر پہنچانے کیلئے خصوصی سیمینارز کا انعقاد کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں