ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے زیر صدارت منشیات کے خاتمے اور نشہ کے عادی افراد کی بحالی کے سلسلہ میں اجلاس

تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان لوگوں کو نشہ کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں ‘عبدالسلام عارف

بدھ 13 دسمبر 2017 17:19

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف کے زیر صدارت ضلع بھر سے منشیات کے خاتمے اور نشہ کے عادی افراد کی بحالی کے سلسلہ میں اجلاس گزشتہ وز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں چیئر مین یونین کونسلز ملک محمد یاسین ‘مہر محمد لطیف ‘جمال احمد خاں ‘ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رانا ارشد علی خاں ‘ڈی ایس پی سٹی افتخار احمد ‘ڈی ایم ایس ڈاکٹر فیاض احمد ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز محمد فیصل ‘ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبادعلی جتالہ ‘ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر منصور علی ‘نئی زندگی ٹرسٹ سے محمد رضا ‘محکمہ سکول ایجو کیشن‘سپورٹس ‘جیل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںضلع بھر سے منشیات کے خاتمے اور نشہ کے عادی افراد کی بحالی کیلئے کوششیں تیز کرنے کا عہد کیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو میڈیکل سٹوروں کی چیکنگ‘پولیس افسران کو منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرنے ‘ جیل میں قید منشیات کے عادی لوگوں کو آگاہی دینے اور لوگوں کو نشہ کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کیلئے اپنا اپنا کردارادا کرنے کی ہدایت کی ۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ قبرستانوں ‘لاری اڈوں اور دیگر مقامات پر منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے اور نشہ کے عادی لوگوں کی بحالی کے حوالے سے اقدامات بروے کار لائے جائیں تا کہ ضلع کو نشہ کی لعنت سے محفوظ کیا جا سکے۔اس موقع پر ممبران ضلع کونسل نے منشیات کے خاتمے اور نشہ کے عادی لوگوں کی مکمل بحالی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں