قصور: آٹھ سالہ بچی کے ساتھ ایک شخص کی زیادتی کی کوشش ناکام

اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ لیا ، شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا

اتوار 28 جنوری 2018 20:50

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2018ء) قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ ایک شخص نے زیادتی کی کوشش کی اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں ایک شخص نے آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم شہریوں نے مبینہ ملزم کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ‘ تشدد کے نشانہ بنانے کے بعد شہریوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے مبینہ ملزم کو بچانے کی کوشش کی جس پر شہریوں نے پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ شہریوں نے پولیس کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں