قصور پولیس کا مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن،4 اشتہاریوں سمیت 11ملزمان گرفتار

ہفتہ 3 فروری 2018 13:10

قصور۔3 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2018ء) قصور پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن کے دوران 4خطرناک اشتہاریوں سمیت 11ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے ضلع بھر کے 8 مختلف مقامات علی گڑھ،پیال کلاں،قصبہ مصطفی آباد،قصبہ کوٹ رادھاکشن ،روسہ ٹبہ ،ہنجروال چک 32،محلہ میانکے موڑ اور ججہ کلاں میں سرچ آپریشن کیے،ان سرچ آپریشنز میں تھانوں کی نفری ، ایلیٹ فور س اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا ،اس دوران 168کے قریب گھروں کو چیک کیا گیا ،270کے قریب لوگوں سے پوچھ گچھ اور کوائف حاصل کیے گئے، 35 سے زائد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ویری فکیشن کی گئی اور4خطرناک اشتہاریوں سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدارمیںمنشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں