گھیاکدوکی کاشت مارچ کے آخری ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 8 فروری 2018 11:32

قصور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ گھیاکدوکی کاشت رواں ماہ فروری سے مارچ کے آخری ہفتے تک مکمل کرلیں‘پانی کے اچھے نکاس والی زرخیز میرا زمین کا انتخاب بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ‘اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے کاشتکار بہتر روئیدگی والا دو سے اڑھائی کلوگرام فی ایکڑ منظورشدہ بیج استعمال کریں‘بیج کاشت کرنے سے قبل زمین کو اچھی طرح ہموار اور نرم کرلیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں