سورج مکھی کی اچھی پیداوار کے حصول کے لیے قطاروں میں کاشت ضروری ہے،ماہرین زراعت

ہفتہ 17 فروری 2018 11:10

قصور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ سورج مکھی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے فصل کا قطاروں میں کاشت کرنا ضروری ہے‘ قطاروں کا درمیانی فاصلہ سوا دو سے اڑھائی فٹ اورپودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاشی علاقوں میں نو انچ تک جبکہ بارانی علاقوں میں بارہ انچ تک ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ڈبلنگ یا چوپاکے ذریعے سورج مکھی کی کاشت نہایت مفیدہے تاہم کاشتکار ماہ فروری کے آخر تک پلانٹر‘ٹریکٹر ڈرل‘ سنگل روکاٹن ڈرل‘ پوریا کیراکے ذریعے بھی سورج مکھی کاشت کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈبلنگ یا چوپا کے ذریعے سورج مکھی کی کاشت کے طریقہ میں پہلے کاشتکار اڑھائی فٹ کے فاصلے پر وٹیں بنائیں پھر پانی دیکر ہرآٹھ سے نوانچ کے فاصلے پر سوراخ کرکے ایک ایک بیج ان میں ڈال دیں‘بیج ڈالتے وقت اس امرکاخیال رکھاجائے کہ بیج پانی میں نہ ڈوبے کیونکہ اس طرح بیج کے خراب ہونے کا خطرہ پیدا ہوسکتاہے‘کھیلیوں پرلگائی ہوئی سورج مکھی کی فصل کو بہتر اگائو کیلئے جلدآبپاشی کرنی چاہیے۔ کاشتکارسورج مکھی کا بیج وترکی حالت میں کاشت کریں اور بیج کی گہرائی زیادہ سے زیادہ دو انچ تک رکھی جائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں