باغبانوں کو موسم برسات میں باغات کی دیکھ بھال کی ہدایت

اتوار 22 جولائی 2018 12:40

قصور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ترشادہ باغات کے باغبانوں کو موسم برسات میں باغات کی خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ چونکہ بارشوں کے بعدپودوں پر نکلنے والی نئی پھوٹ پر لیف مائنرکا حملہ ہوسکتاہے جوبعدمیں سڑس کینکر کی شکل اختیار کرسکتاہے اس لئے باغات کی دیکھ بھال میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ ترشادہ پھل رقبے اور پیداوارکے لحاظ سے باقی تمام پھلوں کے مقابلے میں پہلے نمبرپرآتے ہیں اورپاکستان میں ان کی زیادہ تر کاشت صوبہ پنجاب میں جبکہ پنجاب میں اس کی زیادہ تر کاشت ٹوبہ ٹیک سنگھ‘سرگودھا‘ بھلوال‘ساہیوال‘گجرات ‘بھکر اور لیہ کے اضلعا میں ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترشادہ پھل آج کل اپنی نشوونما کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں اسلئے ان کی کامیاب نشوونما کی غرض سے ضروری ہے کہ پودوں کو پانی کی کمی نہ آنے دی جائے اور نائٹروجنی کھادکی تیسری قسط بھی وقت پر ڈال دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں