ون ویلنگ غیر قانونی اور خونی کھیل ہے ، ڈی پی او

پیر 13 اگست 2018 23:34

قصور۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) ون ویلنگ غیر قانونی اور ایک خونی کھیل ہے ہم سب کا اخلاقی فرض ہے کہ ہم اپنے پیاروں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں ،نوجوان نسل قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملک وقوم کے مستقبل کو ون ویلنگ کی نظر ہونے نہیں دیا جائے گا بلکہ ہمیں ان کی توانائیوں کو تعمیراتی کاموں کیلئے وقف کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوقصور منتظرمہدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ون ویلنگ جان لیوا ، غیرقانونی فعل اور جرم ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا‘ ون ویلنگ موت ہے اس سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں‘ خلاف ورزی کی صورت میںنہ صرف ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے گا بلکہ والدین کے خلا ف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے دور رہنے اور محفوظ سفر کا شعور بیدار کرنے کیلئے ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں