صحت و صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز

جمعرات 17 جنوری 2019 21:07

قصور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) شہری علاقوں میں تجاوزات کے خاتمہ، صحت و صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، میونسپل کمیٹیوں کا سٹاف نے کوڑا کرکٹ اٹھانے کیساتھ سیوریج نالوں کی ڈی سلٹنگ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی سٹاف نے محلہ میونسپل کمیٹی قصور کے سٹاف نے محلہ ملاں ٹکنا روڈ قصور کے علاقہ میں خصوصی مہم کے دوران سیوریج نالوں کی ڈی سلٹنگ کردیا ، میونسپل کمیٹی کوٹ رادھا کشن کے اینٹی انکروچمنٹ سٹاف نے چھانگا مانگا روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں عارضی و پختہ تجاوزات کا خاتمہ کر دیا، اسی طرح میونسپل کمیٹی کنگن پور، میونسپل کمیٹی الہ آباد کی سینٹی ٹیشن ٹیم نے مختلف علاقوں میں مہم کے دوران سیوریج نالوں کی ڈی سلٹنگ کا کام جاری رکھا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں