قصور،دو موٹر سائیکلوں کے تصادم چار افراد مضروب ہوگئے

جمعہ 19 جولائی 2019 20:23

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) علاقہ تھانہ کنگن پور میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم چار افراد مضروب ہوگئے۔

(جاری ہے)

محمد اسلم اپنے بیٹے کے ساتھ بسواری موٹر سائیکل پر موکل سے کنگن پور آرہے تھے کہ بھنگو والا کے قریب سامنے سے آنیوالی موٹر سائیکل جس پر محمد ندیم اور محمد شکیل سوار تھے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں چاروں شدید مضروب ہوگئے جنہیں طبی امداد کے بعد علاج کے لیے آر ایچ سی کنگن پور منتقل کردیا گیا ۔مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں