محکمہ زراعت قصور کی کاشتکاروں کو پودینے کی کاشت اگست میں شروع کرکے ستمبرکے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 15 اگست 2022 11:10

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پودینے کی کاشت اگست میں شروع کرکے ستمبرکے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکاشتکاروں سے کہا ہے کہ چونکہ اگست سے لیکر ستمبرکے آخرتک پودینے کی کاشت کے لئے بہترین موسم ہے لہذا وہ اس عرصہ میں کاشت مکمل کرنے کے لئے اقدامات یقینی بنائیں تاکہ اس کی بہترپیداوار حاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے”اے پی پی“کوبتایا کہ ایک ایکڑ رقبہ پر پودینے کی کاشت کے لئے ایک لاکھ 75ہزار سے 2 لاکھ تک پرانے پودوں کی ٹہنیاں اور جڑوں کے ٹکڑے درکار ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر پودینے کی کاشت کے لئے فوراً آبپاشی کرلی جائے تو اس کے بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پودینے کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب بھی ضروری ہے جو زرخیزاورپانی کا بہترنکاس رکھتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ جس کھیت میں پودینہ کی کاشت مطلوب ہواس میں سبز کھاد ڈالنے سے بھی فی ایکڑ بہترین فصل حاصل ہوسکتی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں