چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری نے سو مستحقین میں ایسٹر چیک تقسیم کئے

پیر 13 مئی 2024 17:46

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) پنجاب حکومت کی جانب سے شہر قصور کے سو گھرانوں میں ایسٹر چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ۔ چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی /رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری نے چیک تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

غریب اور مستحق خاندان چیکس کی وصولی کے بعد خوشی سے نہال ۔چیک وصول کرنیوالوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں حکومت پنجاب کی جانب سے خطیر رقم ملنا نعمت سے کم نہیں ۔چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی نے کہا کہ تمام تر عمل کی انتہائی سخت مانیٹرنگ کرنے کے بعد چیکس مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں