ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں سالانہ سپورٹس گالا2022کا انعقاد‘ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی بطور مہمان خصوصی شرکت

بدھ 26 جنوری 2022 20:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈکالج قصور میں سالانہ سپورٹس گالا2022ء کا انعقاد گزشتہ روز ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر قصور و چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس فیاض احمد موہل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین چیمہ ‘پرنسپل کرنل (ر) محمد عدیل‘ ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس محمدجہانگیر چوپڑہ‘ ممبر ان بورڈ آف گورنرحاجی محمد ڈوگر ، قیصر ایوب شیخ ،طلباء و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔

سپورٹس گالا کا آغاز روایتی شمع کو روشن کر کے کیا گیا اوراس موقع پر رنگ برنگے غبارے اور کبوتر ہوا میں چھوڑے گئے۔ طلباء و طالبات نے کلچرل شو‘پی ٹی شو اور ٹیبلو پیش کئے۔اس موقع پر چاٹی ریس اور دوڑ کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اساتذہ اور سٹاف کے درمیان رسہ کشی کا بھی مقابلہ ہوا جو سٹاف نے جیت لیا۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے سپورٹس گالا میں شرکت کرنیوالے طلباء و طالبات کی کارکردگی کو بہت سراہا اور منتظمین کو پروگرام کے بہترین انعقاد پر مبارکباد دی۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے سالانہ سپورٹس مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات اور منتظمین میں انعامات تقسیم کئے ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر کو سکول انتظامیہ کی طرف سے سوینئر پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں