سی پیک اقتصادی منصوبے سے پوری دنیا کو ثمرات حاصل ہونگے ‘زبیر احمد ظہیر

جمعہ 12 مئی 2017 15:38

عبدالحکیم +کبیر والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) سی پیک اقتصادی منصوبے سے پوری دنیا کو ثمرات حاصل ہونگے اس وقت پوری دنیا میں پاکستان کو ایک مقام حاصل ہے میا ں نواز شریف مقبول ترین اور ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں جو کہ ملک وقوم کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل عبدالحکیم کے صدر زبیر احمد ظیہرنے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ پاکستان کے کونے کونے میں جتنی ترقی و خوشحالی فلا حی منصوبے ان چار سالو ں میں پایا تکمیل کو پہنچ رہے ہیں ان کی آج تک مثال نہیں ملتی ،زرداری اور عمران خان ایک ہی گاڑی کے دوپہیے ہیں جنکو ملکی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی جتنا ملک وقوم کا وقت دھرنو ں ،ناچ گانو ں نے ضائع کیا اس سے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی 20کروڑ غیور عوا م نے میا ں نواز شریف اور میا ںشہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کر کے وزیر اعظم اور وزیر اعلی منتخب کیا اور آئندہ الیکشن میں بھی ترقیاتی منصوبو ںاور خوشحالی کی بدولت مسلم لیگ ن کی ہی حکومت بنے گی کرپشن کے کھوکھلے نعرے لگانے والے پہلے اپنے گریبانو ں میں جھانکیں ان کا تو اپناماضی داغد ار ہے جو لیڈر اپنا گھر نہیں سنبھال سکا وہ ملک کی بھاگ دوڑ کو کیسے سنبھالے گا ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں