کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،سی ٹی او نے والدین کو خبردار کر دیا

والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی،موٹرسائیکل نہ چلانے دیں،کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ حصول میں مشکلات آسکتی ہیں۔سی ٹی او مستنصر فیروز

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 24 نومبر 2023 12:57

کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،سی ٹی او نے والدین کو خبردار کر دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 نومبر 2023ء) کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔سی ٹی او لاہور حادثات کے سدباب اور ننھی جانوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔ کم عمر ڈرائیونگ پر 4054، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2646 مقدمات درج کر لیے گئے۔ 11 روز میں 4054 مقدمات درج کیے گئے اور گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔بغیر  چھ روز میں بغیر لائسنس 2646 ڈرائیورز کےخلاف مقدمات درج کیے گئے۔

بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 1080 جبکہ بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 1566 مقدمات درج کیے گئے۔ شہر خصوصا پوش علاقوں میں 190 مقامات پر خصوصی ناکہ جات قائم کیے گئے ہیں۔سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو یقینی بنائیں۔ شہر میں 30 لائسنس دفاتر، 10 موبائل وینز اور تمام خدمت مراکز سینٹر 24/7 ہیں۔

(جاری ہے)

کم عمر بچوں کے ساتھ انہیں گاڑی، موٹرسائیکل دینے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کروائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی،موٹرسائیکل نہ چلانے دیں۔ والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں۔ کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ حصول میں مشکلات آسکتی ہیں۔ والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ی لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں خدمت مرکز کے باہر رش لمبی لمبی لائینیں لگ گئیں ۔

تھانہ سٹی پتوکی کیساتھ قائم خدمت مرکز پتوکی میں لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کا خدمت مرکز کے باہر رش لگ گیا شہریوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیںخدمت سنٹر کا اسٹاف شہریوں کی خدمات کرنے میں مصروف حکومت کی جانب سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کے پیش نظرشہریوں کارش بڑھا ہے انچارج خدمت سنٹر پتوکی شفیق صابر نے بتایا کہ گزشتہ روز دن رات 24گھنٹے سروس کے دوران شہریوں نے 390لرننگ لائسنس بنوائے اعلی افسران کے حکم پر خدمت مرکز 24گھنٹے شہریوں کیلئے کھلا ہے اور سروس مہیا کی جارہی ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں