خانیوال، دن دہاڑے سٹی ایریا سے چوریاں جاری

بدھ 16 جنوری 2019 16:36

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) نامعلوم چور کچہری خانیوال کے باہر سے گاڑی چرا کر لے گئے ۔ تفصیل کے مطابق نامعلوم چور مقامی شہری کی مہران کار 2014 ماڈل چرا کر لے گئے اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

شہر بھر میں چوریوں کی واردات کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔چوریوں اور ڈکیتیوں کی واردات میں روز بروز اضافہ کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس۔شہریوں نے ڈی پی او خانیوال سے پولیس کے موثر گشت اور وارداتوں کے روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں