25 پل اور گردونواح میں چھاپے ،میڈیکل سٹورز اور ایک عطائی کا کلینک سیل

بدھ 16 جون 2021 15:03

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی  کی ہدایت پر محکمہ صحت نے انسانی زندگیوں کے دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ 25 پل اور گردونواح میں چھاپے ،میڈیکل سٹورز اور ایک عطائی کا کلینک سیل ،عطائی اور میڈیکل سٹورز کے مالکان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب  ۔

(جاری ہے)

سیل کئے گئے میڈیکل سٹورز میں عبداللہ میڈیکل ہال،ہاشمی میڈیکل سٹور،بسم اللہ فارمیسی شامل ہیں ہاشمی میڈیکل سٹور پر عطائی غیر قانونی طور پر پریکٹس میں بھی مصروف پایا گیا۔

ڈرگ انسپکٹر نے نیوالمکہ میڈیکل سٹور اور پاکستان میڈیکل سٹور سے ادویات کے نمونے بھی لے کر تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوادیئے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کو کارروائیوں میں تیزی لانے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ڈرگ انسپکٹر بغیر کسی دبائو کے کام جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں