جہانیاں، ایوان ادب کے زیر اہتمام جہانیاں میں یادگار محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا

جس میں ملک کے مختلف شہروں سے نامور شعراء کرام نے شرکت کی شعراء نے خوبصورت شاعری پیش کر کے شرکاء سے خوب داد سمیٹی

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر منگل 13 فروری 2024 16:21

جہانیاں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2024ء ) ایوان ادب کے زیر اہتمام رائز سکول سسٹم جہانیاں میں محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا محفل مشاعرہ کی صدارت نامور شاعر ذوالفقار عادل نے کی جبکہ میزبانی کے فرائض شفیق جان اور ندیم آکاش نے سر انجام دیے۔ملتان سے تعلق رکھنے والے نامور شاعر عابد ملک کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلہ میں محفل مشاعرہ  کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے نامور شعراء کرام سرفراز عارش،عابد ملک، احمد رضوان ،احمد سلیم رفیع،فیضان ہاشمی،احمد عبداللہ،مقیل بخاری،ندیم آکاش ،اسامہ ابرار،شفیق جان نے خصوصی طور پر شرکت کی شعراء کرام نے محبت اور احساس کے موضوع پر شاعری پیش کی اور اپنی شاعری کے ذریعے معاشرتی کلچر اور روایات کی خوبصورت انداز میں عکس بندی کی مشاعرہ میں پاکستان بھر سے شعراء کرام نے اپنی شاعری ،کلام اور لب و لہجہ سے محفل کے باذوق سامعین کو خوب محظوظ کیا اور شرکاء سے خوب داد سمیٹی اور مشاعرہ کو یاد گار بنا دیا۔

(جاری ہے)

معروف شاعر و دانشور ذوالفقار عادل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  چھوٹے شہر میں خوبصورت محفل کا انعقاد خوش آئند بات ہے شعراء کرام کے ساتھ ساتھ شرکاء بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جو سننے اور سمجھنے والے تھے جس سے شعراء کرام نے لطف اٹھایا۔انھوں نے مزید کہا کہ جہانیاں کی خوش قسمتی ہے کہ کہ ایسی خوبصورت محفل منعقد ہوئی دنیا بھر میں جہاں اردو زبان بولی جاتی اور شاعری سمجھی جاتی ہے اس محفل کے انعقاد سے وہاں تک جہانیاں کا نام جائے گا اور لوگ اس مشاعرہ کو یاد رکھیں گے۔

محفل مشاعرہ میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی محفل مشاعرہ کے میزبان ڈائریکٹر رائز سکول شفیق جان نے کامیاب محفل مشاعرہ کے انعقاد پر شعراء کرام اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا شرکاء کا کہنا تھا کہ نفسا نفسی کے اس دور میں ادبی تقریبات کا انعقاد حبس کے موسم میں تازہ ہوا کا جھونکا ہیں ایسی تقریبات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں