سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو جدید طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، ڈپٹی کمشنر

پیر 17 ستمبر 2018 23:42

خانیوال۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں عملی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہوسکے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا کے اچانک معائنہ کے دوران کہی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عبدالغفار اور ایم ایس ڈاکٹرسجاد سیال سمیت دیگر افسران محکمہ صحت بھی انکے ہمراہ تھے۔

انہوں نے ہسپتال میں مختلف شعبہ جات ایمرجنسی وارڈ ‘جنرل وارڈ او رسٹور ادویات کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کو فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولتوں کی فراہمی اور مفت ادویات سمیت دیگر سہولیات بہم پہنچانے کو سو فیصد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام سرکاری ہسپتالوں میں اپنے علاج معالجہ میں بہتر انداز سے مستفید ہو سکیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی ڈیوٹی جذبہ حب الوطنی، نیک نیتی اور خدمت خلق کے قومی جذبے کے ساتھ سرانجام دیں اس میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں