خانیوال میں تین روز ہ انسداد پولیو مہم چوبیس ستمبر سے شرو ع ہوگی

بدھ 19 ستمبر 2018 01:00

ْ خانیوال۔18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ضلع خانیوال میں تین روز ہ انسداد پولیو مہم چوبیس ستمبر سے شرو ع ہوگی جس میں پانچ سال تک کی عمر کے پانچ لاکھ چھبیس ہزار دو سو اٹھائیس بچوں کو گھر گھر جاکر موذی مرض پولیو سے بچائو کے حفاظی قطرے پلائے جائیں گے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی صدار ت میں ہونیوالے اجلاس میں بتائی گئی ۔

(جاری ہے)

جس میںاے سی خانیوال عبدالجبار‘سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طارق گیلانی‘ڈی ایچ او ڈاکٹر سمیر ا‘ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الرحمان ‘عالم شیر پنیاں سمیت محکمہ بہبود آبادی ‘محکمہ تعلیم ود یگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ پولیو کی اس قومی مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکر ‘محکمہ صحت کا عملہ اور دیگر سرکاری عملہ پر مشتمل محکمہ صحت کی 1249ٹیمیں یہ فریضہ سرانجام دیں گی جن کی 233ایریا انچارجز اور 100زونل سپروائزرز نگرانی کریں گے ۔

ضلع بھر کے ہر ہسپتال ‘ڈسپنسری ‘بس اسٹینڈ ‘ریلوے اسٹیشن او رٹال پلازہ سمیت بس ‘اڈوں پر بھی تین روزہ مہم کے دوران بچو ںکو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلہ میں کسی بھی معلومات و شکایت کے لیے ڈی سی آفس خانیوال کے پولیو کنٹرول روم نمبر065-9200147پر رابطہ کیا جاسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں