شوگرملز انتطامیہ کاشکاروں سے ناجائز کٹوتیاں نہ کرے،صوبائی وزیر سید حسین

پیر 17 دسمبر 2018 19:36

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار گنا خریداری مہم کی خود نگرانی کررہے ہیں پنجاب حکومت گنے کے کاشتکاروں کو شوگرملز انتظامیہ سے ان کی محنت کا اصل معاوضہ دلوائے گی اس سلسلہ میں شوگرملزانتظامیہ گنے کے کاشتکاروں کو 180روپے فی من کے حساب سے ادائیگیوں کو یقینی بنائیضلع خانیوال میں گنا خریداری مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شوگرملز انتطامیہ کاشکاروں سے ناجائز کٹوتیاں نہ کرے ،ادائیگیاں بذریعہ سی پی آرز کی جائیں‘شوگرملز میں فروخت کے لیے گنالانیوالے کاشتکاروں کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے اور کاشتکاروں کو دی گئی ہدایات کے مطابق سہولتیں بھی فراہم کی جائیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم پی اے علی عباس شاہ ‘ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری ‘ڈی پی او رانا محمد معصوم ‘اے ڈی سی آر آغا ظہیر عباس شیرازی سمیت سرکاری محکموں کے افسران ‘جے کے شوگرملز اور کاشتکارتنظیموں کے نمائندگا ن نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی کو بتایا کہ ضلع بھر میں 27ہزار599ایکڑ زرعی رقبہ پر گنا کاشت ہے غیر قانونی کنڈوں کی روک تھام کے لیے حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق دفعہ 144نافذ ہے ‘غیر قانونی کنڈے لگانے والے 5افراد کیخلاف ایف آئی آرز بھی درج کرائی گئی ہیں ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں