خانیوال میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں جائیں، مہر اظہر جاوید

جمعرات 18 جولائی 2019 19:22

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) چیئر مین اوور سیز پاکستانیز کمیٹی مہر اظہر جاوید نے کہا ضلع خانیوال میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں جائیں۔ انتظامیہ اور پولیس سمیت دیگر تمام مسرکاری محکمہ جات پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانیوں کے تمام نوعیت کے معاملات بلا تاخیر نمٹائیں اور انہیں بلا وجہ زیر التواء نہ رکھیں تاکہ انہیں وطن پاکستان میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔جس میں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری، اے ڈی سی آر عارف ضیاء، اسسٹنٹ کمشنرز زین العابدین، محمد ارشد سمیت محکمہ پولیس اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع خانیوال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک پاکستانیوں کے 14 کیسز کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے جن کی تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد 6 کیسز کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 8 کیسز کو قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر آئندہ اجلاس تک التواء میں رکھا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اجلاس میں بتایا کہ ڈی سی آفس میں چیئر مین اوور سیز پاکستانیز ضلع خانیوال کے لئے ایک علیحدہ دفتر قائم کیا جارہا ہے تاکہ باہر کے ملکوں میں رہنے والے پاکستانی با آسانی اپنے مسائل کی نشاندہی کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں