زراعت کا شعبہ ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع

اتوار 12 مئی 2024 19:10

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) زراعت کا شعبہ ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کپاس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے ہمیں اچھی ورائٹیوں کا انتخاب کرنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع رانا حبیب الرحمن نے کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کاعملہ ضلع بھر میں زیادہ کپاس اگاؤ مہم کے سلسلے میں کاشتکاروں کی معاونت کر رہا ہے کپاس کا ہماری زراعت میں اہم رول ہے اور زراعت میں کپاس بڑی اہمیت کی حامل ہے کاشتکار کپاس کی کاشت کو جلد مکمل کریں کپاس کی کاشت سے ہمیں زیادہ فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔

فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لیے ہم جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں حکومت کی سفارش کردہ ورائٹیوں کے انتخاب اور ان کی بجائی سے کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔

(جاری ہے)

کپاس ہماری معاشی زندگی میں اہم رول ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر خالد بھی موجود تھے۔کاشتکاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مقررین نے کہا زرعی انقلاب کے لیے زیادہ کپاس اگاو مہم جاری رہے گی ۔کپاس بجائی سے لے کر چنائی تک جدید طریقہ کاشت کو اپنا کر ہم بہتر سے بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں