خانیوال، آل پنجاب شہدائے پاکستان کرکٹ کلب ٹور نا منٹ کا آغاز

پیر 22 جولائی 2019 18:54

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) ملتان ریجن کرکٹ آرگنائزرز ایسوسی ایشن اور شہدائے پاکستان سپورٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتما م آل پنجاب شہدائے پاکستان کرکٹ کلب ٹور نا منٹ کا آغاز سپورٹس سٹیڈیم میں ہوگیا۔ ٹورنا منٹ کا باقاعدہ افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا نے کیا ٹور نامنٹ میں صوبہ بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ٹورنا منٹ کا پہلا میچ جہانیاں ٹائیگر کرکٹ کلب اور اتفاق کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں میں نئی نسل کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوسکے۔ ٹور نا منٹ کے ضلعی کوآڈینیٹرصلاح الدین مرزااورچیف آرگنائزرز بدرالدین قریشی نے بتایا کہ آل پنجاب شہدائے پاکستان کرکٹ ٹور نا منٹ میں تا حال 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور اس ٹور نا منٹ کی اہم بات یہ ہے کہ ضلع خانیوال میں نیوٹرل ایمپائرنگ کے حوالہ سے یہ پہلا ایونٹ ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں