خانیوال۔طلباء میں ٹریفک کے متعلق آگاہی پروگرام کا سلسلہ جاری

منگل 20 اگست 2019 18:06

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) موٹروے اینڈ نیشنل ہائی وے پولیس سیکٹر کمانڈر N5ایس پی ندیم اشرف وڑائچ اور کمانڈر بیٹ 18 خانیوال سی پی او/ڈی ایس پی رانا سرفراز ناصر کی ھدایت پر خانیوال کے مختلف سکولز اور کالجز میں طلباء میں ٹریفک کے متعلق آگاہی پروگرام کا سلسلہ جاری ھے۔

(جاری ہے)

موٹر وے پولیس کی جانب سے ان پروگراموں کا مقصد نوجوانوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کرنا ھے اور روڈ استعمال کرتے ھوئے اپنا اور دوسروں کا خیال کیسے رکھنا ہے اس سلسلہ میں گورنمنٹ اسلامیہ ھائی سکول خانیوال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پی او /آپریشنل وسیم عباس نے طلباء کو روڈ پر آنے والی مشکلات اور ان کا تدارک بارے بریف کیا انہوں نے مزید کہا نوجوان نسل ون ویلنگ اور تیزرفتاری سے اجتناب کرے تاکہ اپنی منزل پر صحیح سلامت پہنچ سکیں۔

سی پی او رانا سرفرازناصر نے کہا مہذب معاشرے میں ٹریفک قوانین کی پاسداری ہی ہمارا شعار ھی.

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں