خانیوال۔پاکستانی قوم کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی،ڈپٹی کمشنرخانیوال

جمعہ 23 اگست 2019 14:53

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) بھارت نے کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں، کشمیری عوام کئی دنوں سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، پاکستانی قوم کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اظہار یکجہتی کے لئے ضلعی انتظامیہ،سول سوسائٹی کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو جناح لائبریری سے ٹی بی ہسپتال چوک تک نکالی گئی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں