خانیوال ۔انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹر کٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:16

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں جاری انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹر کٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جسمیں ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الرحمان بلال، ایڈیشنل ڈائریکٹر لا ئیو سٹاک منظور مانگٹ، ڈی ڈی زراعت رانا مقصود احمد، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر زاہد اخترچوہدری، سیکرٹری آر ٹی اے حناء رحمان سمیت محکمہ تعلیم، فشریز، سول ڈیفنس، لیبر و دیگر لائنز ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے بھر پور شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر ہشام خالدنے ملٹی میڈیاپر انسداد ڈینگی مہم بارے محکمہ صحت سمیت دیگر لائنز ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی جی نے کہا کہ حکومتی ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سر ویلنس ٹیمیں مزید متحرک ہوں اور گھر گھر جا کر سرویلنس کے کام کو ذمہ داری سے نبھائیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اختر منڈھیرا کو اجلاس میں بتایا گیا کہ تاحال ضلع خانیوال میں ڈینگی کا کوئی مریض سا منے نہ آ یا ہے جبکہ اس سلسلہ میں انسداد ڈینگی مہم بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولوں و کالجز میں زیرو پریڈ ز بھی لگائے جارہے ہیں اور لوگوں میں ڈینگی بخار، ڈینگی بخار کی علامات اور احتیاطی تدابیربارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے سمینارز بھی منعقد کئے جارئے ہیں اور بینرز آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ پمفلٹس بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں