محکمہ سول ڈیفنس خانیوال نے غیر قانونی پٹرول پمپوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا

بدھ 15 جنوری 2020 20:16

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2020ء) محکمہ سول ڈیفنس خانیوال نے غیر قانونی پٹرول پمپوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا۔ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر محمد ربنوا ز کی قیادت میں محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے تحصیل جہانیاں میں 02 غیر قانونی پٹرول پمپوں کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

دوران چیکنگ ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر نے بابا کرم شاہ پٹرولیم سروس چک نمبر 157/10R اور ایک غیر قانونی منی پٹرول پمپ کو چیک کیا توموقع پر انکے پاس با قاعدہ اجازت نامے موجو د نہ تھے جس پر ان دونوں غیر قانونی پٹرول پمپوں کو سیل کر دیا اور ان کے مالکان کے خلاف تھانہ جہانیاں میں ایف آئی آرز درج کرا دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں