نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ

اصلاحاتی اقدامات سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئیگی،ڈینش سفیر سے گفتگو

جمعہ 26 اپریل 2024 20:36

نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
لاہور/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نجی شعبہ زراعت کو یکسرتبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے۔ایکسپو سینٹر میں پاکستان ایگریکلچر کولیشن کانفرنس2024 کی اختتامی تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کی شرح نمو، مہنگائی میں کمی، روپے کی قدر میں استحکام، ترسیلات زر میں اضافہ اور سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں، جس سے اقتصادی بہتری کی امیدیں بڑھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط جلد ملنے کی توقع ہے، چاول کی بمپر پیداوار سے رواں سال خاطر خواہ زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹشن کونسل زراعت میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ڈیزائن کیا گیا، ہمیں فارم مشینری اور ویئرہائوسنگ میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔ادھر ڈینش سفیر سے ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ نے دوطرفہ معاشی تعلقات کے فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اصلاحاتی اقدامات سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور انہیں سرمایہ کاری پر راغب کیا جائے گا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو اے پی ایم ٹرمینلز کیتھ سوینڈسن ڈینش سفیر کے ہمراہ تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں