خانیوال، اینٹی کرپشن آفیسر، محکمہ مال کی مشترکہ کارروائی، ناجائز قابضین سے سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا

جمعرات 16 جنوری 2020 19:29

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2020ء) اینٹی کرپشن آفیسر اور محکمہ مال کی مشترکہ کاروائی ناجائز قابضین سے رقبہ واگزار کرا لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مخدوم پور موضع پتی سرکار میں پراونشل گورنمنٹ کی 19 کنال اٹھارہ مرلہ رقبہ پر متعدد افراد قابض تھے جس پر شہری سیف اللہ خالد خان پہوڑ کی درخواست پر گزشتہ روز اینٹی کرپشن سرکل خانیوال آفیسر شاہد شریف کی سربراہی میں موضع پتی سرکار میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری رقبہ19 کنال 18 مرلے واگزار کرا لیا گیا ہے رقبہ واگزار کرانے والی ٹیم میں اینٹی کرپشن عملہ،تحصیلدار خانیوال عامر نواز کھچی، ایس ڈی او کینال شہزاد عمر، حلقہ پٹواری نذر حسین، نوید حسین پٹواری شامل تھے۔

اس موقع پر اینٹی کرپشن خانیوال آفیسر شاہد شریف نے ناجائزقابضین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا اگر سرکاری رقبہ پر دوبارہ قبضہ کیا گیا تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی رقبہ واگزار کرانے کے بعد محکمہ انہار کی تحویل میں دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں