خانیوال : پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک،ایک گرفتار،تین فرار

جمعرات 21 جنوری 2021 22:40

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) خانیوال کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک،ایک گرفتار جبکہ تین فرار ہو گئے،ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت اشفاق عرف نکا کے نام سے ہو ئی جو کہ بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کارکن تھا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے تھانہ صدر کی حدود میںپولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک گاڑی ہنڈا سٹی جس میں 5 مسلح ڈاکو سوار تھے کو روکا ڈاکوؤں نے گاڑی روکتے ہی پولیس پر حملہ آور ہوکر سیدھی فائرنگ کردی جبکہ پولیس کی حفاظتی خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ سے اسحاق عرف اشفاق عرف نکا سکنہ چک 16نائن آر کچاکھوہ ضلع خانیوال ہلاک ہو گیا جبکہ طارق ولد یٰسین قوم وہنی وال سکنہ شرقی وہاڑی گرفتار نامی ڈاکو گرفتار ہو گیا۔

ہلاک اور گرفتار ہونے والے ملزمان سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں 02 عدد برآمدہوئیں پولیس اور حملہ آور ڈاکوؤں کے درمیان دوران فائرنگ 3 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو اسحاق عرف اشفاق نکا اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ،یہ بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا ۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں