خانیوال،عوام الناس کو ورغلا کر اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا

منگل 8 جون 2021 23:26

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) عوام الناس کو ورغلا کر اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایات پر تھانہ عبدالحکیم پولیس کی کاروائی کی گئی دوران کاروائی لوگوں کو ورغلا پھسلا کر لوٹنے والے گینگ کی سرغنہ شمشادعرف رانی اپنی04 ساتھیوں نازیہ، عابد علی، اظہر حسین اور محمدرفیق گرفتارکرلیا‘ ملزمان کے قبضہ سے 02 پسٹل 30 بور معہ گولیاں اور 01 لاکھ روپے نقدی برآمدکی گئی ملزمہ شمشادعرف رانی لوگوں کو ورغلا کر بلاتی اور اپنے ساتھیوں کی مدد سے اسلحہ کے زور پر لوٹتی تھی،ملزمان کے خلاف زیردفعہ 395 ت پ کے تحت تھانہ عبدالحکیم مقدمات درج کردیئے۔

(جاری ہے)

ملزمان سے تفتیش جاری اورمزید انکشافات اور برآمدگی متوقع ہے ایک اور کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش لیاقت بھٹی گرفتارکیا گیا اور 101 لیٹر شراب اور 150 لیٹر لاہن معہ چالوبھٹی برآمدکی گئی۔ ڈی پی او کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ عبدالحکیم عبدالرشید اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ پولیس کا فرض معاشرہ میں امن وامان کا قیام اور جرائم کی بیخ کنی ھے جرائم پیشہ افراد کو پابندسلاسل کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں