خانیوال ،ضلعی انتظامیہ نے رواں ماہ ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران صوبہ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

جمعرات 17 جون 2021 19:29

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ نے رواں ماہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران ابتک صوبہ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں جاری اعدادوشمار کے مطابق یکم تا 17 جون اشیاء کے زائد نرخ کی وصولی پر 310 دکانداروں کو ساڑھے 9 لاکھ سے زائد کے جرمانہ کئے گئے 6 دکانیں سیل،6 گرفتاریاں کرکے 3 دکاندار گرفتار کرلئے گئی-اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیساتھ نئے اہداف مقرر کردیئے خانیوال،میاں چنوں،جہانیاں،کبیروالا کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی اے ڈی سی آر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کا پرائس کنٹرول پر خصوصی فوکس ہے عوام کو ناجائزمنافع خوری سے نجات دلانا ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیئے انہوں نے کہا کہ دوران چیکنگ بڑے چھوٹے گوشت،آٹا کے نرخ کی خصوصی چیکنگ کی جائے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں