معلومات کی ترقی کا عالمی دن ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے 24 اکتوبراتوار کو منایا جائے گا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 20:14

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معلومات کی ترقی کا عالمی دن ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے 24اکتوبراتوار کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں معلومات کے جدید ذرائع کی تشہیر ،عوامی رائے کے اظہار میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنااوران کے مسائل کے حل کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کروانا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے صحافتی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کریں گے جس سے میڈیا ایکسپرٹس اور مقررین خطاب کرتے ہوئے ترقی کے اس جدید دور میں معلومات کی ترقی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی ،موبائل فون، انٹر نیٹ اورٹیلی ویژن کی اہمیت اور ان تک عوامی رسائی سے متعلق آگاہی دیں گے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ورلڈ ڈویلپمنٹ ڈے پہلی مرتبہ24اکتوبر1973ء کو منایا گیا جس کا مقصد دنیا بھر میں لوگوں کے مسائل ،تجارت،معلومات کے تبادلے اور دیگر امور کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے منانے کی منظوری جنرل اسمبلی نے دی تھی جس کے بعد ہر سال24اکتوبر کو دنیا بھر میں ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے منایا جاتا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں