خانیوال، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد کا اچانک ظہور آباد کا دورہ ، صفائی آپریشن کا جائزہ لیا

جمعرات 28 مارچ 2024 17:02

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کا آخری مرحلہ بھرپور انداز میں جاری ہے، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے اچانک ظہور آباد کا دورہ کرکے صفائی آپریشن کا جائزہ لیا، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی عزوبا عظیم و چیف آفیسر اویس مہر و دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے اس موقع پر سیوریج لائنوں،نالیوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کا الٹی میٹم بھی دیدیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں آگاہی ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم میں کوڑا کرکٹ صاف کرکے لینڈ فل سائٹس پر منتقل کیا گیا ہے، لوکل گورنمنٹس کو عوام کی صفائی شکایات کے ازالے کا ٹاسک دیا ہے ،سینٹری ورکز کی 100 فیصد حاضریوں کو یقینی بنایا گیا ہے،شہری صفائی اپنے علاقوں کو سنوارنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں