موٹروے پولیس بیٹ 18 خانیوال میں اوور لوڈنگ کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز

اتوار 19 مئی 2024 14:10

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) خانیوال : آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کی ہدایت کے مطابق اور سیکٹر کمانڈر این فائیو سی ٹو ایس پی مقصود انجم ڈوگر کی زیر نگرانی ہائی وے پر ہونے اوور لوڈنگ کی روک تھام کے لیےبیٹ کمانڈر بیٹ 18 خانیوال سہیل افضل کی اور ایڈمن افیسر ایس پی او راجہ کمال حیات کی سپر ویژن میں موٹروے پولیس بیٹ 18 خانیوال میں قومی شاہرات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بیٹ بھر میں اوور لوڈنگ کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کر دیا ہے اور کمپین چلائی جا رہی ہے جس میں ایسی گاڑیاں جو ہائی وے پر دوران سفر مقرر کردہ وزن کو برقرار نہیں رکھتے ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جا رہی ہے یاد رہے کہ ہائی وے پر حکومت پاکستان سے منظور شدہ وزن سے زیادہ وزن ہرگز لوڈ نہ کریں گے جس کے خلاف پراپر کاروائی کی جائے گی اور ان کے خلاف کمپین جاری ہے جس میں ایسی گاڑیوں کے خلاف ہیوی فائن کیے جا رہے ہیں اور اس کے علاوہ ان کے خلاف ایف ائی ار بھی لانچ کی جائے گی اس کے متعلق پینا فلیکسز بھی اویزاں کر دیے گئے ہیں ہم سب کا قانونی فریضہ ہے کہ ہم اپنی قومی شاہرات کو محفوظ بنائیں بیٹ کے تمام افیسرز کو بریف کیا گیا ہے کہ وہ کے دوران ڈیوٹی ایسی گاڑیاں جو اوور لوڈ نظر اتی ہیں ان کو باقاعدہ ویٹ سٹیشن سے ان کا وزن کروائیں گے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے اور وزن زیادہ ہونے کی صورت میں ہیوی جرمانہ کرنے کے بعد ان کو ڈی لوڈ بھی کروایا جائے گا۔

\378

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں