ڈی پی او کی زیر صدارت پولیس افسران کی میٹنگ

اتوار 19 مئی 2024 20:20

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک کی زیر صدارت ڈی پی او آفس کے کمیٹی روم میں ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن شبیر احمد وڑائچ، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور برانچ انچارجز نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ کرائم کی صورتحال اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او نے پولیس افسران کو کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خواتین اور بچوں پر جنسی تشدد اور حراسمنت پر زیروٹالرنس پالیسی ہے اس حوالہ سے تمام پولیس افسران کی جانب سے زیرٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرائم کی روک تھام کے لیے موبائل گشت کو مزید مؤثر اور مربوط بنائیں اور 15کی کال پر فوری رسپانس کو مزید بہتر اور یقینی بنائیں،کرائم کی رجسٹریشن فری اور فوری ہونی چائیے۔انہو ں نے کہا کہ تھانوں کا ماحول عوام دوست بنائیں اپنے ماتحتان سے شفقت سے پیش آئیں اور ان کی ویلفیئرکے لیے بہتر اقدام کیے جائیں۔ڈی پی او نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس دفاتر اور تھانہ جات میں عوام الناس کوریلیف کی فراہمی اور میرٹ پر انصاف کی بروقت فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، شہریوں کے حوالہ سے مجھے کوئی شکایات موصول ہوئی تو متعلقہ پولیس آفیسر ذمہ دار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سی آئی اے ٹیم ڈکیتی، راہزنی اورسنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائے اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں قتل، ڈکیتی معہ قتل، رابری، سٹریٹ کرائم میں ملوث مجرمان اشتہاریوں، عدالتی مفروران سمیت منشیات فروشی ودیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لائیں۔\378

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں