پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل کو منائی جائے گی

منگل 23 اپریل 2024 20:36

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل کو منائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل کو منائی جائے گی۔نعیم ہاشمی پاکستانی فلم انڈسٹری کے باکمال فنکار گزرے ہیںانہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کلکتہ میں فلم چاندنی چوک سے کیا جبکہ تقسیم ہند کے بعد انہوں نے پاکستان میں بطور اداکار پہلی فلم انقلاب کشمیر تھی جو کہ1948ء میں ریلیز ہوئی بعد ازاں اس فلم پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

وہ نہ صرف ایک اچھے اداکار تھے بلکہ ایک کہنہ مشق شاعر،مصنف اور ہدایتکار بھی تھے انہیں ایک پاکستانی فلم میں مشہور زمانہ نعت ’’ شاہ مدینہ یثرب کے والی ،سارے نبی تیرے در کے سوالی ‘‘ کی شاعری لکھنے پر بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔انہوں نی75سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی قابل ذکر فلموں میں بابل،نور اسلام،شمع،شیر جوان ،شریف بدمعاش،سرفروش،خاتون،یار مستانے اور بنارسی ٹھگ شامل ہیں حشر نشر ان کی زندگی کی آخری فلم تھی جو کہ1976ء میں ریلیز ہوئی۔نعیم ہاشمی 27اپریل 1976ء کو ذیابیطس کے مرض کا شکار ہو کر چل بسے تھے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں