کیسکو خاران نے غیر قانونی کنکشن کے خاتمہ کے لیے اعلامیہ جاری کر دیا

جمعرات 16 مئی 2024 12:49

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) کیسکو خاران کے اعلامیے میں عوام الناس سے گزارش ہے کہ جن کے کنکشن غیر قانونی طور پر لگے ہوئے ہیں وہ فوری طور پر انکو قانونی کرنے اور نئے کنکشن کے لئے اور جس کسی کا کنکشن، میٹر، وغیرہ کا مسئلہ ہے وہ فوری طور پر کیسکو آفس رجوع کرے انکے ساتھ کیسکو اہلکار بھرپور تعاون اور رہنمائی کرکے انکا مسئلہ حل کریں گے۔

(جاری ہے)

خاران میں اسوقت سپیشل ٹیمیں موجود ہیں جو کسی بھی وقت کئی پر بھی اچانک چھاپہ لگا رہے ہیں لہذا کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے اپنے غیر قانونی کنکشن قانونی کریں۔\378

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں