خاران ،اسسٹنٹ کمشنر خاران کے زیر صدارت تعارفی اجلاس

جمعہ 17 مئی 2024 20:03

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) اسسٹنٹ کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کے زیر صدارت لیویز آفیسران اور چیک پوسٹ انچارجز کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں رسالدار میجر حاجی خدابخش ساسولی ، ایس ایچ او ٹوہ ملک رسالدار حاجی شوکت علی شادیزئی، لائن آفیسر نائب رسالدار ظفر اللہ بادینی ایس ایچ او سرخاران نائب رسالدار امداد اللہ نوشیروانی سمیت تمام چیک پوسٹ انچارجز اور محرر شریک تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر خاران نے فرداً فرداً لیویز فورس کی کارکردگی۔

(جاری ہے)

مسائل اور وسائل کے متعلق بریفنگ لی۔اسسٹنٹ کمشنر خاران نے اجلاس کے دوران کہا کہ لیویز فورس ایک منظم اور متحرک فورس ہے مجھے امید ہے کہ امن و امان کے قیام کے لیے ہرکوئی زمہ داری اور سنجیدگی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرئنگے ۔اسسٹنٹ کمشنر خاران نے تمام لیویز آفیسران اور ملازمان کو تاکید کی کہ دوران ڈیوٹی باوردی اور الرٹ رہیں اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت کی گنجائش باقی نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لیویز فورس خاران کے لاجسٹک اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے تاکہ لیویز فورس خاران مزید بہترین انداز میں کارکردگی دکھائے۔\378

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں