بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

پیر 2 مارچ 2020 18:47

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2020ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ۔ آج یہاں جامعہ کے احاطہ میں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے پودیٰ لگا شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔ خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ ، رجسٹرار ڈاکٹر جلال شاہ ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن انجینئر رضا ء زہری و دیگر بھی موجود تھے ۔

جامعہ میں وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر سمیت دیگر نے مختلف مقامات پر پودے لگاکر شجر کاری مہم میں حصہ لیئے۔اس موقع پر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی ماحولیاتی تبدیلی سے بچائو کے لئے ضروری ہے کہ درخت لگا کر ہم آلودگی کاخاتمہ کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

درختوں کی کٹائی کو روک کر درختوں کی حفاظت کی سوچ میں اضافے کے لئے اقدامات کرنے ہونگے اور اس حوالے سے آگاہی مہم کا حصہ بننا ہوگا ۔ خضدار جامعہ میںرواں سال موسم بہار کے موقع پر بڑے پیمانے پر درخت لگائے جائیں گے جس میں جامعہ کی انتظامیہ ، اساتذہ طلباء اور دیگر اسٹاف بھر پور طریقے سے حصہ لے گا ۔انہوںنے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنا کر ہر سمت درخت لگائے جائیں ہر جانب سبزہ اور ہریالی ہو اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں