بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے مین کیمپس و دیگر میں داخلے کی تا ریخ میں تو سیع کر دی گئی

ہفتہ 7 نومبر 2020 17:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2020ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدا رکے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن انجینئر رضاء زہری کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے مین کیمپس،اوتھل کیمپس اور تربت کیمپس میں--’’ ٹیکنالوجی پروگرام ‘ ‘ اور’’ بی ایڈ ‘‘ میں داخلے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

خواہش مند امیدوار اب 30نومبر 2020تک داخلہ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں