بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے طلبہ و طالبات کے لیے اسکالر شپ پروگرام کا انعقاد

ہفتہ 27 مئی 2023 17:08

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2023ء) خضدار کینٹ میں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے طلبہ و طالبات کے لیے اسکالر شپ پروگرام کا انعقاد۔ میجر جنرل شہاب اسلم 33 ڈویژن خضدار کی سر پرستی میں 60 طلبہ وطالبات کو اسکالر شپ سے نوازا گیا اور طلبہ وطالبات کو اپنے مسائل بیان کرنے کا موقع دیاگیا۔یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل شہاب اسلم 33 ڈویژن خضدار نے کہاہےکہ نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور كسى بهى قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔

تعلیم یافتہ نوجوان اپنے سماج کا آئینہ اور سوسائٹی کا عظیم اثاثہ ہوتے ہیں۔ بہترین معاشرہ تشکیل دینے میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہےجبکہ معاشرے کی نشونما، معاشرے کی بقا اس کی صلاح و فلاح، اس کا مستقبل انہیں کے دامن سے وابستہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ذہنی نشونما اور فکری ارتقا کا دارومدار نوجوانوں پر منحصر ہوتاہے۔ دورِ حاضر ميں نوجوانوں كوكئى دشوارياں پيش آئى ہيں لہٰذا ان مسائل كا حل كرنا بہت ضرورى ہے۔

طلبہ وطالبات کو حصول تعلیم کے لیے جو معاشی مشکلات ہوتے ہیں ان کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری کوشش ہے کہ مشکلات کو کم سے کم کیاجائے، اس سلسلے میں ہم بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے وائس چانسلر سے رابطے میں ہیں، ہم ایک ساتھ مل کر تعلیمی سہولیات کےلیے کوشاں ہیں۔ طلبہ تعلیم کی طرف توجہ دیں ان کے مسائل پر ہم توجہ دیں گے وہ ہماری ذمہ داری ہے۔\378

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں