محکمہ خزانہ جدید خطوط پر استوار ہوچکا ہے ،کام میں مزید آسانی پیدا ہوگئی ہے ،عبدالخالق مندوخیل

عملے کو ہدایت کردی بغیر کسی تاخیرکے شہریوں کو بروقت اور فوری تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی ممکن بنائیں،ڈائریکٹر جنرل خزانہ بلوچستان

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:11

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل خزانہ بلوچستان عبدالخالق مندوخیل نے کہاہے کہ محکمہ خزانہ جدید خطوط پر استوار ہوچکا ہے جس سے کام میں مذید آسانی پیدا ہوگئی ہے ،عملے کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیرکے شہریوں کو بروقت اور فوری تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی ممکن بنائیں۔ آج میں نے خضدار میںخزانہ آفس کا دورہ کیا تو عملہ متحرک اور ذمہ دارانہ انداز میں اپنی خدمت سرانجام دے رہا تھا ہماری کوشش ہے کہ یہ ذمہ داریاں تسلسل کے ساتھ اسی طرح نبہائیں جائیں اور شہریو کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ خزانہ آفس خضدار کے دورے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے خزانہ آفس میں اسٹاف سے ملاقاتیں کیئے ان کے کام کو چیک کیا اور خزانہ آفس خضدار کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر خزانہ آفیسر خضدارمختار گچکی،پی ایس ٹو ڈی جی خزانہ بلوچستان عبدالقدیر، منیر احمد لانگو شعیب احمد علی اصغر اور حامد علی بھی موجود تھے تھے ۔

جہاں سینئر خزانہ آفیسر خضدارمختار گچکی نے ڈی جی خزانہ بلوچستان عبدالخالق مندو خیل کو خضدار میں خزانہ آفس کے امور اور اسٹاف کام کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ڈی جی خزانہ بلوچستان عبدالخالق مند وخیل کا کہنا تھاکہ خضدار سمیت پورے بلوچستان میں محکمہ خزانہ کے اسٹاف کو تمام تر ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خدمت سمجھ کر نبہائیں اور دفتر سے متعلق شہریوں کے جائز کام بروقت اور فور حل کیئے جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دقت اور پریشانی کا سامناکرنا نہ پڑے اس سلسلے میں خزانہ آفس کا عملہ اپنا کام احسن انداز میں سرانجام دے رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں