سینیٹر آغاشہباز خان درانی کی پوری زندگی اوصاف و کمالات سے عبارت تھی ،میر سرفراز بگٹی
مرحوم اپنی ذات میں انجمن تھے ،ان کی شفقت اور محبت کا یہ اثر تھاہر کوئی انہیں اپنا بھائی اور دوست سمجھتا تھا ،وزیر داخلہ بلوچستان
پیر 3 جولائی 2017 23:31
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوںنے درّانی ہائوس خضدار میں سینیٹرآغاشہباز خان درانی کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینیٹرآغاشہباز خان درانی کے ماموآغاعبدالخالق احمد زئی ، بھائی آغاشہریا ر درانی ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی آغا شاہزیب درانی و دیگر بھی موجود تھے ۔
صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ آج ہم ایک شفیق دوست اور بھائی سے محروم ہوگئے ہیں ۔ سینیٹر آغاشہباز خان درانی کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار کمالات سے نوازا تھا وہ ایک علمی و سیاسی بصیرت او ر مدبر رہنماء ہونے کے ساتھ ساتھ معاملہ فہم بھی تھے ۔ انہوں نے مختصر مدت میں سینیٹرز سمیت دیگر پارلیمنٹرینز کو اپنی جانب متوجہ کرایا اوران کا سب سے محبوب دوست بن گئے ۔وہ بلوچستان کے لئے ایک قومی اثاثہ تھے یہاں کے عوام کو ان کی صلاحیتوں و تجربات سے بے حداستفادہ حاصل کرنا تھا تاہم پھول صحیح معنوں میں کھلا نہیں تھا کہ مرجھا گئے اور ان کی خوشبو سے پورا وطن معطر ہونے کو تھا کہ وہ ہم سے رخصت ہوگئے ۔ ان کی بے وقت جدائی کاغم ہم سب کو کھائے جارہاہے تاہم اللہ تعالیٰ کی جو رضاء تھی وہی ہونا تھا۔ہم اپنے بھائی و مشفق دوست کی مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور ان کے پیغام کو آگے بڑھائیں گے ۔اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ سینیٹر آغاشہباز خان درانی کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام سے سرفراز فرمائے اور ان کے لواحقین دو ست و احباب کو صبر جمیل کی توفیق عطاء فرمائے ۔ آمین ۔متعلقہ عنوان :
خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ضلعی ا نتظامیہ سے مذاکرت کے بعد جے یوآئی کی جانب سے روڈ کھولنے اور پہیہ جام ہڑتال موخر کرنے کا اعلان
پاکستان کا آئین ہر شہری کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے لیکن توڑ پھوڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، میرفیاض ..
ًسابق صوبائی وزیر اور پارٹی کے مرکزی رہنما سید احسان شاہ کے گھر پر حملہ ایک سازش ہے ، جہانزیب مینگل
خضدار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی کا 3 مئی سانحہ کے شہدا سے اظہار ہمدردی کے طور عدالتوں کا بائیکاٹ
صدر خضدار پریس کلب مولاناصدیق و دیگر دو سگے بھائیوں کی شہادت کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا عدالتوں ..
۹مولانا محمد صدیق مینگل سمیت تین شہریوں کی شہادت کے واقعہ کو انتظامیہ غیر سنجیدہ لے رہی ہے ، مولانا قمر ..
ظ*مولانا محمد صدیق کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، مولانا عبدالغفور حیدری
خضدار،نامعلوم ملزمان کیخلاف دھماکے کا مقدمہ درج
خضدار ،بم دھماکے کی ایف آئی آر پو لیس کی مدعیت میں درج کر لی گئی
مولانا صدیق مینگل کی شہادت خضدارانتظامیہ اور بلوچستان حکومت کی بد انتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، عبداللہ ..
خضدار ،دھماکے میں صدر پریس کلب سمیت 3افراد جاں بحق ،7افراد زخمی
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
خضدار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
-
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ