ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خضدار کے انستھیزیا کے ڈاکٹر ز کا انستھزیا الائونس بحال کیا جائے،سرجن ڈاکٹر بشیر احمد موسیانی

بدھ 27 ستمبر 2017 22:16

خضدار۔27 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2017ء) خضدار کے ماہر معالج سرجن ڈاکٹر بشیراحمد موسیانی، سرجن ڈاکٹر ارشاد احمد زہری ،ڈاکٹر قربان علی باجوئی، ڈاکٹر شفیق احمد مینگل ،ڈاکٹر محمد سلیم مینگل ،ڈاکٹر محمد اسماعیل ،ڈاکٹر محمد حسین ،ڈاکٹر نصیراحمد و دیگر نے کہاہے کہ مقامی ڈاکٹرز کی انستھزیا الائونس کو ختم کیا گیا ہے حالانکہ مقامی ڈاکٹرز ہمیشہ سروس دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری، وزیرفنانس سردار محمد اسلم بزنجو، وزیرصحت رحمت صالح بلوچ، سیکریٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خضدار کے انستھیزیا کے ڈاکٹر ز کا انستھزیا الائونس بحال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں