سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی (خضدار سب کیمپس ) یہاں کی طالبات کے لئے انمول تحفہ ہے ،عبدالحمید ایڈووکیٹ

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بلوچستان نے اپنے حالیہ دورہ کے دوران اس ادارے کے لئے مختص زمین کی منظوری دیکر ہماری ایک اور مشکل کام آسان کر دیا،ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین خضدار

ہفتہ 12 جنوری 2019 17:28

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین خضدار عبدالحمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی (خضدار سب کیمپس ) یہاں کی طالبات کے لئے انمول تحفہ ہے ،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بلوچستان نے اپنے حالیہ دورہ کے دوران اس ادارے کے لئے مختص زمین کی منظوری دیکر ہماری ایک اور مشکل کام آسان کر دیا اب یونیورسٹی سب کیمپس کی تعمیر جلد از جلد شروع ہونی چائیے تھا کہ ادارے کو اس کے بلڈنگ میں منتقل کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین خضدار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن اسمبلی سردار محمد اسلم بزنجو کی تجویز پر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے لئے ڈیڈھ سو ایکڑ کی قریب زمین مختص کی تھی اس کی منظوری سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بلوچستان سے ہونی تھی اپنے حالیہ دورہ خضدار کے موقع پر انہوں نے سائٹ کی منظوری دے کر سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار (سب کیمپس ) کے طالبات والدین کا دل جیت لیا اور ہم اس مسلے پر ان کا شکر گزار بھی ہے اب زمین کی منظوری ہو چکی ہے الاٹمنٹ بھی تقریب ہو چکا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کی تعمیراتی کام جلدی شروع کی جائے تھا کہ ادارے کو اس کے بلڈنگ میں شفٹ کیا جا سکے یہ ادارہ نہ صرف خضدار بلکہ قرب و جوار کے تمام اضلاع کے طالبات کے لئے ایک انمول تحفہ ہے جب یہ ادارہ نہیں تھا تو طالبات بی اے ،بی ایس سی کے بعد تعلیم کو خیر باد کہہ دیتی مگر سابق حکومت کی جانب سے لگایا گیا یہ پودا اب ایک تناور درخت بن چکا ہے اسے قائم و دائم رکھنے کے لئے خضدار کے تمام سیاسی جماعتیں ،عوام الناس ،سماجی کارکنان سب اکٹھے ہیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں