درخت لگانا صدقہ جاریہ ،ہمارے ماحول کو صحت افزاء بنانے کیلئے بے حد لازمی ہے،آغا محمد یوسف

اس قومی مہم میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،ڈی آئی جی پولیس خضدار رینج

بدھ 20 مارچ 2019 00:06

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ڈی آئی جی پولیس خضدار رینج آغا محمد یوسف ، ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال غرشین نے کہاہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور ہمارے ماحول کو صحت افزابنانے کے لئے بے حد لازمی ہے ، اس قومی مہم میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے ، تاکہ موسمیاتی تبدیلی اورماحولیاتی آلودگی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہم شجر کاری کو بطورڈھال بنائیں اوراپنے ماحول کو ترو تازہ رکھنے میں کامیاب ہوجائیں ، خود درخت لگائیں اور دوسروں کو اس کا فائدہ پہنچائیں ، یہی انسانیت ہے یہ صدقہ جاری ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز پولیس محکمہ کے مختلف دفاتر میں پودیٰ لگانے کے مہم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس سے قبل پولیس فورس کی جانب سے ڈی آئی جی آفس خضدار میں 125درخت لگائے گئے ، ڈی آئی جی ہائوس میں 124درخت، ایس ایس پی آفس خضدار میں 25درخت ایس ایس پی ہائوس میں 130درخت ، پولیس لائن خضدار میں 116درخت ، پولیس تھانہ سٹی میں 12درخت پولیس تھانہ صدر میں 10درخت ، پولیس تھانہ کرخ میں 11درخت ، پولیس تھانہ وڈھ میں 16درخت پولیس تھانہ نال میں 50درخت پولیس تھانہ اورناچ میں 8درخت ، پولیس تھانہ مولہ میں 12درخت ، لگائے گئے ، پولیس کے تمام دفاتر اور ہائوسز میں 638پودے لگائے گئے ، اس شجر کاری مہم میں ڈی آئی خضدا ررینج آغا محمد یوسف اور ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال غرشین، ایس ایچ او خضدار محمد افضل زہری ،و دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ از خود حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی خضدار رینج آغا محمد یوسف نے کہاکہ پودا لگاکر اپنے ارد گرد کو نہ صرف سرسبز بنایا جاسکتا ہے بلکہ اس کے ذریعے ہم پُرفضاء ماحول بھی قائم کرسکتے ہیں ، درخت لگاناصدقہ جاریہ بھی ہے جس کے بہت سارے فائدے اور سہولیات ہیں ،ایک فرد ایک درخت لگاتا ہے تاہم اس سے سے تمام لوگ فائدہ حاصل کرپاتے ہیں ، قومی مہم کے تحت پورے ملک میں گرین پاکستان کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت نئے درخت لگائے جارہے ہیں ، پولیس فورس بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور خضدارسمیت پورے ریجن میں درخت لگائے جارہے ہیں ، ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال غرشین نے کہاکہ پودیٰ لگانا ہرفرد کی ذمہ داری ہے ، پولیس فورس بھی اس قومی مہم میں اپنا حصہ شامل کررہی ہے اور اپنے تمام دفاتر میں پودیٰ لگا کر اپنے ارد گرد کو سبز بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے ، درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جس کا فائدہ تمام لوگوں حاصل کرتے ہیں ، ایک درخت سائیہ بھی دیتا ہے ، ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کرکے فضاء بخش ماحول بھی فراہم کرتا ہے ، اس سے ہر کوئی فائدہ حاصل کرسکتا ہے لہٰذا اس صدقہ جاریہ میں ہم سب کو حصہ لینا چاہیے اور اپنے ماحول کو ترو تازہ رکھنا چاہئے پولیس کی جانب سے پودیٰ لگانے کا یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں