خضدار، کمشنر قلات ڈویژن نے سہ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

پیر 22 اپریل 2019 19:40

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) قلات ڈویژن میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، ای پی آئی سینٹر حب میں کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر نے بچوں کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلاکر سہ روزہ قومی مہم کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل ڈی ایچ او لسبیلہ نے بھی بچوں کو پولیوسے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائیں۔ بریفنگ میں بتایا کہ قلات ڈویژن میں سہ روزہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 4لاکھ67ہزار بچوں کو پولیو بچائو کے حفاظتی قطریں پلانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر قلات ڈویژن کہا کہ ہم نے عزم کر رکھا ہے کہ جب تک قلات ڈویژن سمیت پورے صوبے سے پولیو کا خاتمہ نہیں کیا جاتا آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کرانا بھی لازمی ہے تاکہ بچوں میں پولیو سمیت دیگر خطرناک اور جان لیوا بیماریوں سے بچنے کے لئے قوت مدافعت پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس قومی مہم کے دوران علماء کرام سماجی تنظیمیں صحافی برادری بھی ہمارے ساتھ ملکر اپنے ملک کو پولیو سے پاک کرنے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں